دبئی( سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے جنرل منیجر وسیم خان نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔کرکٹ سے متعلق ایک ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق وسیم خان چار برس تک اس اہم عہدے پر ذمہ داریاں انجام دینے کے بعد جون میں اپنی ذمہ داریوں سے الگ ہو جائیں گے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وسیم خان نے یہ ذمہ داری اس وقت سنبھالی تھی جب جیف آلڈرائس تنظیم کے سربراہِ انتظامی امور بنے تھے۔ اس سے قبل وہ تین برس تک پاکستان کرکٹ بورڈ میں بطور چیف آپریٹنگ افسر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کرنے کے بعد وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے منسلک ہوئے اور عالمی کرکٹ انتظامی امور میں اہم کردار ادا کرتے رہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں متعدد سینئر عہدیدار اپنے عہدوں سے الگ ہو چکے ہیں جبکہ جے شاہ کے دور میں کئی نئے عہدیداروں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے جنرل منیجر وسیم خان مستعفی ہونے کا فیصلہ
7 گھنٹے قبل