اباسین خبر

افتتاحی میچ میں میزبان میکسیکو کی شاندار فتح، جنوبی افریقا کو دو صفر سے شکست

افتتاحی میچ میں میزبان میکسیکو کی شاندار فتح، جنوبی افریقا کو دو صفر سے شکست

میکسیکو( سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں میزبان میکسیکو نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جنوبی افریقا کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔میکسیکو سٹی کے تاریخی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں میزبان ٹیم نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔میکسیکو کی جانب سے جولین کوئینونیس نے پہلے ہاف میں گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جس پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔بعد ازاں تجربہ کار اسٹرائیکر راول خیمنیز نے دوسرا گول اسکور کر کے ٹیم کی فتح کو یقینی بنا دیا۔میچ کے دوران میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام بھی اسٹیڈیم میں موجود تھیں، جن کی موجودگی اور ٹیم کی سپورٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔