ریو ڈی جنیرو ( مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ایک افسوسناک ہیلی کاپٹر حادثے میں مشہور امریکی گلوکار اولیور ٹری سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دو ہیلی کاپٹر فضا میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں دونوں میں سوار تمام افراد جان کی بازی ہار گئے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد ایک ہیلی کاپٹر نیچے الیکٹرک کار پارکنگ پر جا گرا، جس سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔