تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے اور بحری تجارت کے تحفظ کے لیے ایک نیا عالمی اتحاد بنانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے دنیا بھر میں موجود اپنے سفارت خانوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ متعلقہ ممالک کو اس نئے معاہدے میں شامل ہونے پر آمادہ کریں۔جاری پیغام کے مطابق اس مجوزہ اتحاد کا نام میری ٹائم فریڈم کنسٹرکٹ رکھا گیا ہے، جس کا مقصد سمندری راستوں کی آزادی اور تجارتی سرگرمیوں کو یقینی بنانا ہے۔اس سے قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے اور عالمی تجارت کے لیے کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں۔
امریکہ کا آبنائے ہرمز کے لیے نیا عالمی اتحاد بنانے کا فیصلہ
4 گھنٹے قبل