کینیڈا ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے وفد نے فیفا کانگریس کے موقع پر مختلف ممالک کی فٹبال فیڈریشنز کے ساتھ اعلیٰ سطح ملاقاتیں کی ہیں، جن میں پاکستان کے لیے کوچنگ ایجوکیشن اور ویمنز فٹبال کے فروغ میں تعاون کی پیشکش کی گئی ہے۔پی ایف ایف کے صدر محسن گیلانی نے جرمن فٹبال فیڈریشن کے صدر سے ملاقات کی، جس میں جرمنی نے پاکستان کو کوچنگ ایجوکیشن اور خواتین فٹبال کی ترقی میں مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی۔کینیڈا ساکر کے ساتھ گراس روٹس فٹبال اور کوچنگ کورسز پر تعاون پر بھی بات چیت ہوئی، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان نمائشی میچز کے انعقاد پر اتفاق رائے سامنے آیا۔چین فٹبال ایسوسی ایشن نے پاکستان کو فٹسال ٹریننگ میں تعاون کی پیشکش کی، اور دونوں ممالک کے کھیلوں کے تعاون کو ’’آئرن برادرز‘‘ کے تعلق سے تعبیر کیا گیا۔اسی طرح تاجکستان فٹبال فیڈریشن کے ساتھ ملاقات میں پاکستانی ریفریز اور گول کیپرز کی تربیت کے لیے تعاون پر اتفاق ہوا، جبکہ ویمنز فٹبال کی ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کو عالمی سطح پر کوچنگ اور ویمنز فٹبال میں تعاون کی پیشکش
1 گھنٹے قبل