نیویارک میئر کا شاہ چارلس سے کوہِ نور کی واپسی کا مطالبہ

4 گھنٹے قبل
نیویارک میئر کا شاہ چارلس سے کوہِ نور کی واپسی کا مطالبہ

نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک) نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ اگر انہیں برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سے گفتگو کا موقع ملتا تو وہ ان سے کوہِ نور ہیرا واپس کرنے کا مطالبہ کرتے۔میئر کے اس بیان کے بعد ان کی شاہ چارلس سے گفتگو بھی ہوئی تاہم اس ملاقات یا گفتگو کی تفصیلات پر برطانوی شاہی محل نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا، جبکہ ظہران ممدانی کے دفتر کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔یاد رہے کہ کوہِ نور ہیرا برصغیر کی تاریخ میں مختلف ادوار میں مختلف حکمرانوں کی ملکیت میں رہا، بعد ازاں پنجاب کے حکمران مہاراجہ رنجیت سنگھ کے زیرِ تسلط آنے کے بعد 1849ء میں برطانوی قبضے کے بعد یہ ہیرے کے طور پر برطانیہ منتقل ہوا۔1850ء میں اسے ملکہ وکٹوریہ کو پیش کیا گیا اور اس کے بعد سے یہ برطانوی شاہی تاج کا حصہ بنا ہوا ہے۔