سلہٹ( سپورٹس ڈیسک) بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی کیچ پکڑنے کی کوشش میں زخمی ہو گئے۔میچ کے دوران حسن علی اپنی ہی گیند پر کیچ لینے کیلئے آگے بڑھے تاہم اس دوران ان کا سر زور سے زمین سے ٹکرا گیا۔واقعے کے فوراً بعد طبی عملہ میدان میں پہنچا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ بعد ازاں انہیں اسٹریچر کے ذریعے میدان سے باہر منتقل کر دیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حسن علی کی چوٹ کی نوعیت کے بارے میں تاحال تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
کیچ کے دوران حسن علی زخمی، اسٹریچر پر میدان سے باہر منتقل
1 گھنٹے قبل