ہرمن پریت کور نے بھارتی ویمن ٹیم کی قیادت چھوڑ دی
Oct 6, 2026|ویب ڈیسک
نئی دہلی( سپورٹس ڈیسک) بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے تمام فارمیٹس کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا۔ہرمن پریت کور نے سوشل میڈیا پر کپتانی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ آسان نہیں تھا، کیونکہ کئی سالوں کی یادیں، لمحات اور جذبات اس سے وابستہ ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گوہاٹی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کی جائزہ میٹنگ کے بعد ہرمن پریت کور نے قیادت سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہرمن پریت کور کی جگہ سمرتی مندھانا کو بھارتی ٹیم کی قیادت سونپے جانے کا امکان ہے۔کپتانی سے مستعفی ہونے کے باوجود ہرمن پریت کور بطور کھلاڑی بھارتی ٹیم کی نمائندگی جاری رکھیں گی۔