ہاردک پانڈیا کی دوسری شادی کی افواہیں، سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں جاری

1 گھنٹے قبل
ہاردک پانڈیا کی دوسری شادی کی افواہیں، سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں جاری

ممبئی ( سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی سے متعلق خبروں کے باعث میڈیا اور سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔سوشل میڈیا پر مختلف پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہاردک پانڈیا 22 مئی کو ادے پور میں ایک نجی تقریب کے دوران ماڈل ماہیکا شرما سے دوسری شادی کرنے والے ہیں۔آئی پی ایل 2026 کے دوران ان خبروں نے مداحوں میں خاصا تجسس پیدا کر دیا ہے، جبکہ کچھ صارفین نے ممبئی انڈینز کے حالیہ میچز میں ان کی غیر موجودگی کو بھی ان افواہوں سے جوڑنا شروع کر دیا ہے۔تاہم اس حوالے سے ہاردک پانڈیا، ماہیکا شرما، ممبئی انڈینز یا بی سی سی آئی کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔