حکومت کا عوام کو ریلیف، پیٹرول اور ڈیزل سستا

حکومت کا عوام کو ریلیف، پیٹرول اور ڈیزل سستا

Nov 27, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وفاقی حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کردیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 313 روپے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ڈیزل کی نئی قیمت 346 روپے فی لیٹر تک آگئی ہے۔اوگرا کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی مقرر کردہ قیمتوں کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔