حکومت کا گیس کے 12 سلیب ختم، یکساں نرخ نافذ کرنے کا فیصلہ
Aug 29, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( کامرس ڈیسک) حکومت نے گیس کے نرخوں کے موجودہ 12 درجوں کو ختم کرکے تمام صارفین کے لیے یکساں ٹیرف متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔نئے نظام کے تحت محفوظ صارفین کو ان کی آمدن کے حساب سے سبسڈی فراہم کی جائے گی، جبکہ کم آمدنی والے صارفین کو مخصوص امدادی نظام کے ذریعے ریلیف دینے کا انتظام کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ستمبر اور اکتوبر 2026 میں عالمی مالیاتی ادارے کے چوتھے جائزے کے دوران حکومت اور ادارے کے درمیان کراس سبسڈی کے خاتمے اور یکساں گیس ٹیرف کے نفاذ کی مدت پر بات چیت متوقع ہے، جس کے بعد اس حوالے سے حتمی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔