عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد اضافہ

Sep 2, 2026|ویب ڈیسک

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ابتدائی کاروبار کے دوران تقریباً ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔امریکا اور ایران کے درمیان حملوں کے تبادلے کے بعد تیل کی رسد میں ممکنہ تعطل کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی جلد کم ہونے کی توقعات بھی متاثر ہوئی ہیں۔برینٹ خام تیل کی قیمت 87 سینٹ یعنی 0.92 فیصد اضافے کے بعد 95.52 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی 80 سینٹ یعنی 0.89 فیصد بڑھ کر 91.02 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔دونوں معاہدوں کی قیمت گزشتہ کاروباری سیشن کے دوران 4 ڈالر سے زائد بڑھی تھی۔برینٹ خام تیل کی قیمت میں 24 جولائی کے بعد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 23 جولائی کے بعد یہ سب سے بڑا اضافہ ہے۔