لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کے سربراہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں نفرت انگیز اور خطرناک قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر ایران میں پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنایا گیا تو اس کے سب سے زیادہ اثرات عام شہریوں پر پڑیں گے، جہاں نہ بجلی ہوگی نہ پانی اور لوگوں کے پاس بچاؤ کا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات ممکنہ طور پر جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں اور عالمی برادری کو اس پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ادھر امریکی صدر کی جانب سے سوشل میڈیا پر دی گئی دھمکیوں میں ایران کو سخت نتائج کی وارننگ دی گئی ہے، جس میں توانائی تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی بات کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے، جبکہ ممکنہ معاہدے کی بات چیت کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق ایسے بیانات نہ صرف خطے میں کشیدگی کو بڑھا رہے ہیں بلکہ عالمی سطح پر تشویش میں بھی اضافہ کر رہے ہیں۔
ٹرمپ کی دھمکیوں پر عالمی سطح پر تشویش، انسانی حقوق تنظیم کا سخت ردعمل
3 گھنٹے قبل