سابق کرکٹرز اور کھلاڑیوں کا معرکۂ حق پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین

8 گھنٹے قبل
سابق کرکٹرز اور کھلاڑیوں کا معرکۂ حق پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)معرکۂ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر سابق قومی کھلاڑیوں نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔سابق مایہ ناز اسپنر توصیف احمد نے کہا کہ معرکۂ حق میں پاکستان نے بھارت کو واضح شکست دی اور دنیا بھر میں پاکستانی افواج کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق امریکا جیسے ممالک بھی پاکستان کی افواج کی تعریف کر رہے ہیں۔سابق کپتان معین خان نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے اور معرکۂ حق میں حصہ لینے والے تمام افراد تعریف کے مستحق ہیں۔سابق اولمپئن اصلاح الدین نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہوا ہے اور ملکی سلامتی کے نظام کو ناقابلِ تسخیر بنایا گیا ہے۔