شگر( سپورٹس ڈیسک)تاریخ میں پہلی بار پاکستان کی قومی خواتین پولو کھلاڑی شگر پہنچ گئیں، جہاں اماچہ پولو گراؤنڈ میں فری اسٹائل پولو کے دلچسپ اور منفرد مقابلے منعقد ہوئے۔اس ایونٹ میں خواتین کھلاڑیوں نے بھی شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا، جسے دیکھ کر شائقین حیرت اور خوشی کا اظہار کرتے رہے۔ضلع شگر کے تاریخی اماچہ پولو گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے اس خصوصی ایونٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین قومی پولو کھلاڑیوں نے شرکت کی۔لاہور سمیت مختلف شہروں سے آنے والے کھلاڑیوں نے مقامی ٹیم کے ساتھ دوستانہ مقابلوں میں حصہ لیا اور بھرپور کھیل پیش کیا۔مقامی شائقین کی بڑی تعداد نے میچز دیکھے اور خواتین کھلاڑیوں کی شرکت کو بے حد سراہا، جبکہ اس ایونٹ کو علاقے میں ایک تاریخی اور یادگار لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔
پاکستان میں پہلی بار قومی خواتین پولو کھلاڑیوں کی شگر آمد، تاریخی فری اسٹائل پولو مقابلے
2 گھنٹے قبل