بھارتی آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی، 15 افراد زخمی
Jun 30, 2026|ویب ڈیسک
ہلدیہ( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر ہلدیہ میں واقع ہلدیہ پیٹروکیمیکل لمیٹڈ کی آئل ریفائنری میں آتشزدگی کے واقعے کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوگئے، جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح چار سے پانچ بجے کے درمیان پیش آیا، جب ریفائنری کی ایک پائپ لائن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے تیزی سے شدت اختیار کر لی، جس کے باعث موقع پر موجود متعدد کارکن جھلس گئے۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔زخمی ہونے والے تمام افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔