کینیڈا ( سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ 2026 میں آئیوری کوسٹ کو جرمنی کے خلاف اہم میچ سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے، کیونکہ ٹیم کے اسٹرائیکر ایلی واہی کو کینیڈا میں داخلے کی اجازت نہیں مل سکی۔آئیوری کوسٹ فٹبال فیڈریشن نے تصدیق کی ہے کہ ایلی واہی کو کینیڈا کے ویزا کی منظوری حاصل نہیں ہو سکی، جس کے باعث وہ جرمنی کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔فیڈریشن کے مطابق کھلاڑی اس دوران امریکا میں ہی قیام کریں گے، جبکہ آئیوری کوسٹ کا اسکواڈ میچ کے لیے کینیڈا پہنچ چکا ہے۔23 سالہ ایلی واہی نے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ایکواڈور کے خلاف اپنی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔رپورٹس کے مطابق ایلی واہی کا نام گزشتہ ماہ فرانس میں مبینہ اسپاٹ فکسنگ تحقیقات کے سلسلے میں بھی سامنے آیا تھا، تاہم ان کے خلاف تحقیقات ابھی جاری ہیں۔یہ پہلا موقع نہیں کہ ورلڈ کپ کے دوران کسی کھلاڑی کو کینیڈا میں داخلے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہو، اس سے قبل گھانا کے مڈفیلڈر تھامس پارٹے کو بھی ویزا جاری نہیں کیا گیا تھا۔
فیفا ورلڈ کپ 2026: آئیوری کوسٹ کے اسٹرائیکر ایلی واہی کو کینیڈا میں داخلے کی اجازت نہ مل سکی
واپس خبروں پر
Category:
سپورٹس