فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا

4 گھنٹے قبل
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا

زیورخ( سپورٹس ڈیسک) فیفا نے آئندہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے انعامی رقم کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔فیفا کے مطابق ٹورنامنٹ کے لیے مجموعی طور پر 87 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے، جبکہ ہر شریک ٹیم کو کم از کم 1 کروڑ 25 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔اعلان کے مطابق ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو 5 کروڑ 35 لاکھ ڈالر ملیں گے، جبکہ رنر اپ ٹیم کو 3 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2026 کا انعقاد 11 جون سے کینیڈا، امریکا اور میکسیکو میں کیا جائے گا، جو تاریخ میں پہلی بار تین ممالک مشترکہ طور پر میزبانی کریں گے۔