فخر زمان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 100 چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے

فخر زمان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 100 چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے

Oct 14, 2026|ویب ڈیسک

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے تجربہ کار اوپننگ بلے باز فخر زمان نے سری لنکا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں اہم سنگ میل عبور کرکے تاریخ رقم کردی۔36 سالہ فخر زمان مردوں کی ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں 100 چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے کے دوران انہوں نے سری لنکن فاسٹ بولر بنورا فرنینڈو کی گیند پر ڈیپ مڈ وکٹ کے اوپر شاندار چھکا لگا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ تاہم ان کی انفرادی کامیابی پاکستانی ٹیم کو فتح دلانے میں مددگار ثابت نہ ہوسکی۔فخر زمان اس میچ سے قبل ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلوں میں 99 چھکے لگا چکے تھے اور تاریخی اعزاز حاصل کرنے کے لیے انہیں صرف ایک چھکے کی ضرورت تھی۔تاہم یہ خوشی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور وہ 12 رنز بنانے کے بعد ایشان ملنگا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔دوسری جانب کوشال مینڈس کی عمدہ بیٹنگ نے سری لنکا کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا اور مہمان ٹیم نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔