ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی، دو اسپرنٹر فائنل میں پہنچ گئے

6 گھنٹے قبل
ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی، دو اسپرنٹر فائنل میں پہنچ گئے

بیجنگ( سپورٹس ڈیسک) چین میں جاری ایشیائی بیچ کھیلوں میں پاکستانی اسپرنٹرز فائقہ ریاض اور سمیع اللہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ساٹھ میٹر ریس کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خواتین کی ساٹھ میٹر ریس کی تیسری ہیٹ میں فائقہ ریاض نے دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی، جبکہ اسی ایونٹ میں پاکستان کی تہمین خان فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کر سکیں۔مردوں کی ساٹھ میٹر ریس کی پہلی ہیٹ میں سمیع اللہ نے بھی دوسری پوزیشن کے ساتھ فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کی۔اسی ایونٹ کے کبڈی مقابلوں میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بنگلہ دیش کو تینتالیس کے مقابلے میں تیس پوائنٹس سے شکست دے دی۔چین کے شہر سانیا میں جاری ان کھیلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو نمایاں قرار دیا جا رہا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ فائنل مقابلوں میں بھی قومی ایتھلیٹس اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔