یورپی ایجنسی کی ایئرلائنز کو ایران، عراق اور لبنان کی فضائی حدود سے گریز کی ہدایت

یورپی ایجنسی کی ایئرلائنز کو ایران، عراق اور لبنان کی فضائی حدود سے گریز کی ہدایت

Jun 24, 2026|ویب ڈیسک

 تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی یونین کی فضائی تحفظ کی ایجنسی نے ایئرلائنز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فی الحال ایران، عراق اور لبنان کی فضائی حدود میں پروازیں چلانے سے گریز کریں، جبکہ خلیجی اور مشرقِ وسطیٰ کے دیگر ممالک میں فضائی آپریشنز کے دوران بھی خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ایجنسی کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی سے متعلق مفاہمتی پیش رفت کے بعد خطے کی سکیورٹی صورتحال میں کچھ بہتری ضرور آئی ہے، تاہم کشیدگی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی اور حالات دوبارہ خراب ہونے کا امکان موجود ہے۔اسی تناظر میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، عمان، قطر، بحرین، کویت، اردن اور اسرائیل کی فضائی حدود میں پروازوں کے دوران بھی ایئرلائنز کو محتاط رہنے اور بدلتی صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔