واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی جریدے پولیٹیکو کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی جوابی حملوں کے باوجود تہران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی کوششیں متاثر نہیں ہوئیں اور امن معاہدہ اب بھی قریب سمجھا جا رہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کا ماننا ہے کہ حالیہ فوجی کارروائیوں کے باوجود ایران کے ساتھ سفارتی راستہ مکمل طور پر بند نہیں ہوا۔وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ اس وقت معاہدے کی صورتحال میں کوئی بنیادی تبدیلی واقع نہیں ہوئی اور سفارتی کوششیں بدستور جاری رہ سکتی ہیں۔
امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی کوششیں جاری، امن ڈیل قریب ہونے کا دعویٰ
10 گھنٹے قبل