ابوظہبی( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی وزارتِ تعلیم و تربیت نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں عارضی طور پر آن لائن تدریسی نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ اقدام طلبہ، اساتذہ اور انتظامی عملے کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ فیصلے کے تحت 5 مئی 2026 سے 8 مئی 2026 تک ملک بھر میں نرسریوں سمیت تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں آن لائن منتقل کر دی جائیں گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صورتحال کا دوبارہ جائزہ 8 مئی کو لیا جائے گا، جس کے بعد ضرورت پڑنے پر اس مدت میں توسیع کا بھی امکان موجود ہے۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ یہ فیصلہ تعلیمی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے حفاظتی اقدامات کے تحت کیا گیا ہے۔
یو اے ای میں تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند، آن لائن کلاسز کا اعلان
4 گھنٹے قبل