افغانستان میں معاشی مشکلات، شہری ایک وقت کے کھانے سے بھی محروم
Jun 30, 2026|ویب ڈیسک
کابل( مانیٹرنگ ڈیسک)افغان طالبان کی پالیسیوں کے باعث افغانستان میں شہری معاشی مشکلات اور بدحالی کا سامنا کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے مقامی اخبار "ہشت صبح" نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ملک کے بہت سے شہری ایک وقت کا کھانا خریدنے کی استطاعت بھی نہیں رکھتے۔کابل کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت کی جانب سے بہتر معیشت کے دعوے عوام کی روزمرہ زندگی کے حالات سے مطابقت نہیں رکھتے۔شہریوں کے مطابق خواتین پر عائد پابندیوں اور انہیں معاشی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے باعث ملکی معیشت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔