خلیجی خطے میں کشیدگی کے باعث دبئی کے لگژری ہوٹلوں کا رجحان مقامی رہائشیوں کی طرف منتقل

2 گھنٹے قبل
خلیجی خطے میں کشیدگی کے باعث دبئی کے لگژری ہوٹلوں کا رجحان مقامی رہائشیوں کی طرف منتقل

دبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے خلاف جنگی صورتحال کے اثرات کے باعث خلیجی خطے میں سیاحت شدید متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں دبئی کے لگژری ہوٹل اب بڑی حد تک مقامی رہائشیوں پر انحصار کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاحتی سرگرمیوں میں نمایاں کمی کے بعد بعض ہوٹلوں نے تزئین و آرائش کے نام پر عارضی طور پر اپنی سرگرمیاں روک دی ہیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ کئی ہوٹلوں کو مالی دباؤ، تنخواہوں کے مسائل اور عملے کی کمی کا سامنا ہے، جبکہ متعدد ادارے سیاحت کی بحالی اور خطے میں صورتحال بہتر ہونے کے منتظر ہیں۔پام جمیرہ سمیت دبئی کے معروف سیاحتی مقامات پر واقع فائیو اسٹار ہوٹلوں نے اب مقامی رہائشیوں کے لیے خصوصی رعایتی پیکجز متعارف کرائے ہیں، جس کے باعث وہ افراد بھی ان ہوٹلوں میں قیام کر رہے ہیں جو پہلے ان کی بلند قیمتوں کے باعث ایسا نہیں کر سکتے تھے۔