سڈنی ( سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کے اسٹار کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے ڈرنک ڈرائیونگ کیس میں اپنی ذمہ داری قبول کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔سابق آسٹریلوی کپتان کے وکیل بوبی ہل نے سڈنی کی عدالت میں سماعت کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ڈیوڈ وارنر عدالت میں اپنی غلطی تسلیم کریں گے۔یاد رہے کہ ڈیوڈ وارنر پاکستان سپر لیگ 11 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کے دوران چھٹی لے کر سڈنی گئے تھے، جہاں انہیں ڈرنک کرنے کے بعد گاڑی چلاتے ہوئے پولیس نے روکا۔عدالتی دستاویزات کے مطابق ان کا بلڈ الکوحل لیول قانونی حد سے دو گنا زیادہ پایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق وارنر کو رینڈم ٹیسٹنگ پوائنٹ کے قریب روکا گیا، بعد ازاں سانس کے ٹیسٹ کے بعد انہیں گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا گیا۔ان کے وکیل بوبی ہل کا کہنا ہے کہ غلطیاں انسان سے ہوتی ہیں، اہم بات یہ ہے کہ اپنی غلطی تسلیم کی جائے اور ذمہ داری قبول کی جائے۔
ڈیوڈ وارنر کا ڈرنک ڈرائیونگ کیس میں جرم تسلیم کرنے کا فیصلہ
8 گھنٹے قبل