کیوبا( مانیٹرنگ ڈیسک)کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی فوجی کارروائی کی صورت میں خطے میں سنگین خونریزی اور عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیوبا امریکا کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے، تاہم اگر حملہ مسلط کیا گیا تو ان کا ملک بھرپور جواب دے گا۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ کیوبا نے 300 سے زائد فوجی ڈرون حاصل کیے ہیں، جو مبینہ طور پر گوانتانامو بے سمیت امریکی اہداف کے خلاف استعمال ہو سکتے ہیں۔کیوبا نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے ایک “جعلی مقدمہ” قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ امریکا سوشلسٹ ریاست کے خلاف ممکنہ کارروائی کا جواز پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔کیوبا کے وزیر خارجہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ہر خودمختار ملک کی طرح کیوبا کو بھی اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔دوسری جانب رپورٹ کے مطابق کیوبا پہلے ہی شدید معاشی اور توانائی بحران کا شکار ہے، جبکہ ایندھن اور بجلی کی قلت نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔
کیوبا کا امریکا کو سخت انتباہ، فوجی کارروائی کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
1 گھنٹے قبل