عمان کے قریب تجارتی جہاز پر حملہ، ایک بھارتی شہری لاپتہ
Sep 14, 2026|ویب ڈیسک
مسقط( مانیٹرنگ ڈیسک) عمان کے ساحل کے قریب تجارتی جہاز ایم ٹی ایل گائیا کو حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس میں سوار عملے کے 14 بھارتی ارکان میں سے 13 کو بحفاظت بچالیا گیا، جبکہ ایک بھارتی شہری تاحال لاپتہ ہے۔بھارتی وزارتِ خارجہ نے جہاز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمان میں بھارتی سفارتخانہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور لاپتہ شہری کی تلاش و امداد کے لیے عمانی حکام سے رابطے میں ہے۔وزارتِ خارجہ کے مطابق بھارتی شہریوں کو بچانے میں تعاون پر عمانی حکام کے شکر گزار ہیں، جبکہ لاپتہ شخص کی تلاش کا عمل جاری ہے۔بھارتی وزارتِ خارجہ نے خطے میں کشیدگی فوری کم کرنے اور امن کے قیام کے لیے مذاکرات و سفارت کاری کو ترجیح دینے کی اپیل دہراتے ہوئے کہا کہ تجارتی جہازوں، ملاحوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔