شدید بمباری کے باوجود ایران کا میزائل نظام بڑی حد تک فعال ہے:سی آئی اے رپورٹ

8 گھنٹے قبل
شدید بمباری کے باوجود ایران کا میزائل نظام بڑی حد تک فعال ہے:سی آئی اے رپورٹ

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کی خفیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شدید بمباری کے باوجود ایران اب بھی اپنے میزائل نظام کا بڑا حصہ برقرار رکھے ہوئے ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران کے تقریباً 75 فیصد موبائل میزائل لانچرز اور 70 فیصد میزائل ذخیرہ اب بھی فعال حالت میں موجود ہے۔انٹیلی جنس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی حکومت نے اپنی زیرِ زمین میزائل تنصیبات کو دوبارہ فعال کر لیا ہے، تباہ شدہ میزائلوں کی مرمت کی گئی ہے اور نئے میزائل بھی تیار کیے جا رہے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران امریکی بحری ناکہ بندی کو کم از کم 3 سے 4 ماہ تک برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کے بعد اسے شدید معاشی دباؤ کا سامنا ہو سکتا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ رپورٹ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے پر سوالات اٹھا رہی ہے جس میں انہوں نے جنگ کے جلد خاتمے اور صورتحال میں بہتری کی امید ظاہر کی تھی۔