چین کا امریکا اور ایران کی مفاہمتی پیش رفت کا خیرمقدم

چین کا امریکا اور ایران کی مفاہمتی پیش رفت کا خیرمقدم

Jun 24, 2026|ویب ڈیسک

 بیجنگ( مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی عبوری مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن اور استحکام کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی یہ مفاہمت خطے میں کشیدگی میں کمی اور سفارتی حل کی راہ ہموار کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معاہدے پر عمل درآمد اور اس کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چین ہمیشہ منصفانہ اور متوازن مؤقف اختیار کرتا ہے اور ایسے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے جو امن، استحکام اور مذاکرات کے فروغ کا باعث بنیں۔