شانزی( مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے شمالی صوبے شانزی میں ایک کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 82 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا کنیوان کاؤنٹی کی لیوشینیو کوئلے کی کان میں پیش آیا، جہاں واقعے کے وقت 247 مزدور زیر زمین کام کر رہے تھے۔حادثے کے بعد ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاپتہ افراد کی تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حکام کے مطابق حادثے کی مکمل شدت اور نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔چینی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ دھماکے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے اور آئندہ ایسے حادثات سے بچاؤ کے اقدامات کیے جا سکیں۔