بیجنگ( مانیٹرنگ ڈیسک)چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں باہمی تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی میڈیا کے مطابق گفتگو کے دوران وانگ ژی نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کے بنیادی مفادات سے جڑا ہوا ہے، اس لیے امریکا کو اپنے وعدوں کی پاسداری کرنی چاہیے اور درست فیصلے کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ چین اور امریکا کے تعلقات مجموعی طور پر مستحکم رہے ہیں، تاہم دونوں ممالک کو تعاون بڑھانے اور اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔رپورٹس کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور خطے میں کشیدگی میں کمی پر زور دیا۔
چین اور امریکا کے وزرائے خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ، تائیوان سمیت اہم امور پر گفتگو
2 گھنٹے قبل