جنگ بندی پر ایران اور عراق میں جشن، عوام سڑکوں پر نکل آئے

2 گھنٹے قبل
جنگ بندی پر ایران اور عراق میں جشن، عوام سڑکوں پر نکل آئے

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی جانب سے دو ہفتوں کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد ہزاروں ایرانی شہری سڑکوں پر نکل آئے اور قومی پرچم اٹھا کر خوشی کا اظہار کیا۔دارالحکومت میں شہریوں نے رہبر اعلیٰ کی تصاویر اور جھنڈے تھام کر ریلیاں نکالیں جبکہ بڑی تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔جنگ بندی کے اعلان پر ایرانی عوام خوشی سے سرشار دکھائی دیے اور اسے اپنے ملک کی کامیابی قرار دیا۔دوسری جانب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی کے بعد عراقی دارالحکومت بغداد میں بھی جشن کا سماں دیکھنے میں آیا، جہاں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی منائی۔عراق کے دیگر شہروں میں بھی جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا گیا اور عوام نے امن کی امید ظاہر کی۔