اٹلانٹا( سپورٹس ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ میں ایک بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا، جہاں یورپی چیمپئن اسپین کو نووارد ٹیم کیپ وردے کے خلاف بغیر کسی گول کے برابری پر اکتفا کرنا پڑا۔گروپ ایچ کے اس میچ میں اسپین کو واضح فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا، تاہم کیپ وردے نے منظم اور مضبوط دفاعی کھیل کے ذریعے حریف ٹیم کو گول کرنے کا کوئی موقع نہ دیا۔میچ کے دوران اسپین نے 74 فیصد بال کنٹرول اپنے پاس رکھا اور متعدد حملے کیے، لیکن کیپ وردے کی دفاعی حکمت عملی کے سامنے کوئی کوشش کامیاب نہ ہو سکی۔دوسرے ہاف میں اسپین کے کوچ نے نوجوان کھلاڑی کو بھی میدان میں اتارا، تاہم ٹیم کو برتری دلانے میں ناکامی کا سامنا رہا۔دوسری جانب کیپ وردے کے کھلاڑیوں اور مداحوں نے اس نتیجے کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے جشن منایا۔واضح رہے کہ کم آبادی اور پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں شرکت کے باوجود کیپ وردے کی یہ کارکردگی ٹورنامنٹ کا ایک اہم اپ سیٹ قرار دی جا رہی ہے۔
کیپ وردے کا بڑا اپ سیٹ، یورپی چیمپئن اسپین کو بغیر گول کے ڈرا پر روک دیا
واپس خبروں پر
Category:
سپورٹس