بگ بیش لیگ کے افتتاحی میچ کی بھارت میں میزبانی پر غور، چنئی مضبوط امیدوار

14 گھنٹے قبل
بگ بیش لیگ کے افتتاحی میچ کی بھارت میں میزبانی پر غور، چنئی مضبوط امیدوار

 چنئی ( سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کی معروف ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے رواں سیزن کا افتتاحی میچ بھارت کے شہر چنئی میں کرانے کی تیاریاں تیز ہو گئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق چنئی کا ایم اے چدم برم اسٹیڈیم اس تاریخی مقابلے کی میزبانی کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آیا ہے۔رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے اس منصوبے پر رواں سال فروری میں غور شروع کیا تھا، جبکہ اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ اور تامل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے مثبت اشارے بھی ملے ہیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کا پانچ رکنی وفد حال ہی میں چنئی سپر کنگز اور سن رائزرز حیدرآباد کے میچ کے دوران اسٹیڈیم کا دورہ بھی کر چکا ہے۔ تاہم اس مجوزہ منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے ابھی چند حکومتی اور انتظامی امور طے ہونا باقی ہیں۔