بارسلونا ( سپورٹس ڈیسک)ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کے نوجوان اسٹار لامان یمال نے لالیگا ٹائٹل جیتنے کے بعد جشن کے دوران فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کر کے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں لامان یمال کو ٹیم کی فتح کے جشن کے دوران پریڈ بس پر فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے مثبت اور جذباتی اظہارِ یکجہتی قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ بارسلونا نے اپنے روایتی حریف ریال میڈرڈ کو 0-2 سے شکست دے کر لالیگا کا 29 واں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
بارسلونا کے لامان یمال کا ٹائٹل جشن کے دوران فلسطین سے اظہارِ یکجہتی
1 گھنٹے قبل