لاہور (اسپورٹس ڈیسک) بنگلادیشی فاسٹ بولر ناہید رانا نے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کو جوائن کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ناہید رانا کو پشاور زلمی کی جانب سے فائنل کھیلنے کے لیے خصوصی اجازت دے دی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل ناہید رانا نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے باعث وطن واپس چلے گئے تھے تاہم اب انہیں پی ایس ایل کے اہم مرحلے کے لیے دوبارہ دستیاب کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے دوسرے ایلی منیٹر میں پہلی بار حصہ لینے والی حیدرآباد کنگز کا مقابلہ تین بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ سے آج ہوگا۔ایلی منیٹر ٹو کے نتیجے میں یہ فیصلہ ہوگا کہ اتوار کو فائنل میں پشاور زلمی کے مدمقابل کون سی ٹیم میدان میں اترے گی۔
بنگلادیشی فاسٹ بولر ناہید رانا پشاور زلمی کو جوائن کر لیا
2 گھنٹے قبل