بنگلادیش نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں 78 رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

14 گھنٹے قبل
بنگلادیش نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں 78 رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

 سلہٹ( سپورٹس ڈیسک)سلہٹ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش مکمل کر لیا۔میچ کے پانچویں روز پاکستان نے 316 رنز 7 وکٹوں کے نقصان پر اپنی اننگز دوبارہ شروع کی اور اسے جیت کے لیے مزید 121 رنز درکار تھے۔ تاہم پوری ٹیم 358 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 94 رنز اور ساجد خان نے 28 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، لیکن ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔ دیگر بیٹرز میں شان مسعود اور سلمان آغا نے 71، 71 رنز بنائے، بابر اعظم 47، اذان اویس 21 رنز بنا سکے جبکہ عبداللہ شفیق اور سعود شکیل 6، 6 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ حسن علی اور خرم شہزاد بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔بنگلادیش کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا، جہاں تیج الاسلام نے 6 وکٹیں حاصل کیں، ناہید رانا نے 2 جبکہ شورف الاسلام اور مہدی حسن نے ایک، ایک وکٹ لی۔اس سے قبل بنگلادیش نے اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان ٹیم 232 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔ دوسری اننگز میں بنگلادیش نے 390 رنز بنا کر پاکستان کو جیت کے لیے 437 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا، جسے قومی ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی۔