ڈھاکا ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم گھٹنے کی انجری کے باعث بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ٹیم مینجمنٹ کے مطابق بابر اعظم کی انجری کا تفصیلی جائزہ پاکستان ٹیم کے ڈاکٹرز لے رہے ہیں جبکہ ان کی فٹنس سے متعلق مزید اپ ڈیٹ بعد میں جاری کی جائے گی۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز کل سے میرپور ڈھاکا میں ہو رہا ہے، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 مئی سے سہلٹ میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ بابر اعظم حال ہی میں پہلی بار بطور کپتان پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ ان کی قیادت میں پشاور زلمی نے اپنا دوسرا پی ایس ایل ٹائٹل اپنے نام کیا۔
بابر اعظم انجری کے باعث بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر
8 گھنٹے قبل