بابر اعظم کا کوچز اوٹس گبسن اور مائیک ہیسن کے ساتھ تجربے پر اظہارِ اطمینان

4 گھنٹے قبل
بابر اعظم کا کوچز اوٹس گبسن اور مائیک ہیسن کے ساتھ تجربے پر اظہارِ اطمینان

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم نے مختلف کوچز کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر کھل کر گفتگو کی ہے اور بتایا ہے کہ غیر ملکی کوچز نے ان کے کھیلنے کے انداز پر کس حد تک اثر ڈالا۔ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سابق کوچ اوٹس گبسن نے انہیں ابتدا ہی سے مکمل آزادی دی اور ان کے کھیل میں کسی خاص تبدیلی کا مطالبہ نہیں کیا۔بابر اعظم کے مطابق اوٹس گبسن نے پہلی ملاقات میں ہی کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کھلاڑی اپنے روایتی انداز میں کھیلیں اور کرکٹ سے لطف اندوز ہوں، بغیر کسی اضافی دباؤ کے۔انہوں نے مزید کہا کہ گبسن نے کبھی انہیں مخصوص شاٹس یا محدود انداز میں کھیلنے کی ہدایت نہیں دی بلکہ ہمیشہ صورتحال کو سمجھ کر کھیلنے پر زور دیا۔بابر اعظم نے اپنے دوسرے کوچ مائیک ہیسن کے ساتھ تجربے کا بھی ذکر کیا، تاہم گفتگو کا مرکزی نکتہ یہی تھا کہ مختلف کوچز نے ان کے کھیل کو سمجھنے اور اعتماد دینے میں اہم کردار ادا کیا۔