اباسین خبر

آسٹریا کی شاندار فتح، ارجنٹینا اور ناروے بھی کامیاب

آسٹریا کی شاندار فتح، ارجنٹینا اور ناروے بھی کامیاب

میامی( سپورٹس ڈیسک)فیفا عالمی کپ کے آج کے میچ میں آسٹریا نے اردن کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔آسٹریا کی جانب سے پہلا گول اسکمڈ، دوسرا یزان العرب اور تیسرا مارکو نے اسکور کیا۔ جبکہ اردن کی ٹیم کی طرف سے واحد گول علی الوان نے کیا گیا۔اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا نے الجزائر کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا۔ اس میچ میں تینوں گول لیونل میسی نے اسکور کیے۔ایک اور مقابلے میں ناروے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عراق کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔ ناروے کی جانب سے ایرلنگ ہالینڈ نے دو گول اسکور کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔