لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آسٹریلوی ون ڈے اسکواڈ کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ 15 رکنی گروپ براستہ بنکاک اسلام آباد آیا۔مزید بتایا گیا ہے کہ ٹیم کے باقی 16 ارکان کل مختلف فلائٹس کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول ہے، جس کا پہلا میچ 30 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلوی ٹیم کی آمد شروع
44 منٹ قبل