آسٹریلیا ( مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا میں مچھلی کا شکار کرنے کے لیے آنے والا شخص خود شارک کے حملے کا شکار بن گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی آسٹریلیا کے البانی قصبے کے قریب مائیکلمس جزیرے پر ایک نوجوان اپنے خاندان کے ساتھ مچھلی کے شکار کے لیے گیا تھا۔شکار کے دوران اچانک شارک نے نوجوان پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے نوجوان کو فوری طور پر ساحل پر منتقل کیا جہاں طبی عملے نے اسے ابتدائی علاج فراہم کیا، تاہم وہ زخموں کی شدت برداشت نہ کرتے ہوئے دم توڑ گیا۔
آسٹریلیا میں مچھلی کا شکار کرنے والا نوجوان شارک حملے میں ہلاک
8 گھنٹے قبل