لاہور ( سپورٹس ڈیسک)سابق کپتان بابر اعظم کی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق سیریز کے لیے ٹیم کے انتخاب پر حتمی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ اسکواڈ میں فخر زمان، سفیان مقیم اور حنین شاہ کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔رپورٹس کے مطابق فہیم اشرف اور حسین طلعت کے لیے ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے، جبکہ محمد رضوان کے حوالے سے بھی مشاورت جاری ہے۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی، اور دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچز 30 مئی، 2 جون اور 4 جون کو کھیلے جائیں گے۔پاکستان ٹیم 22 مئی سے راولپنڈی میں ٹریننگ شروع کرے گی اور اس دوران ایک پریکٹس میچ بھی کھیلا جائے گا۔
آسٹریلیا ون ڈے سیریز: بابر اعظم کی واپسی کا امکان، اسکواڈ پر حتمی مشاورت جاری
1 گھنٹے قبل