ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملہ، تباہی دعوؤں سے زیادہ نکلی

14 گھنٹے قبل
ریاض میں امریکی سفارتخانے پر حملہ، تباہی دعوؤں سے زیادہ نکلی

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی میڈیا نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارتخانے پر ہونے والے حملے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ نقصان ابتدائی اندازوں سے کہیں زیادہ ہوا۔رپورٹس کے مطابق ایک ڈرون سفارتخانے کی عمارت سے ٹکرایا جس سے دیوار میں سوراخ ہو گیا، جبکہ ایک منٹ بعد دوسرا ڈرون اسی مقام پر آ لگا، جس کے نتیجے میں عمارت کے محفوظ ترین حصے بھی متاثر ہوئے اور آگ کئی گھنٹوں تک بجھائی نہ جا سکی۔امریکی میڈیا کے مطابق مارکو روبیو کی جانب سے بیان کردہ نقصانات مکمل طور پر درست نہیں تھے، جبکہ عمارت کے تین فلورز کو شدید نقصان پہنچا اور خفیہ ادارے سی آئی اے کا اسٹیشن بھی متاثر ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بعد ازاں مزید ڈرون حملوں کی کوشش کی گئی جنہیں دفاعی نظام نے ناکام بنایا، جبکہ ایک ڈرون اعلیٰ امریکی سفارتکار کی رہائش گاہ کے قریب گرنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا۔سابق انٹیلی جنس اہلکار برنارڈ ہڈسن کے مطابق یہ حملہ اس بات کا اشارہ ہے کہ حملہ آور ریاض میں مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔دوسری جانب پاسداران انقلاب نے اس حملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اسے خطے میں سازش قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد علاقائی عدم استحکام پیدا کرنا ہو سکتا ہے۔