ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان ٹیم کا اعلان

1 دن قبل
ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان ٹیم کا اعلان

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)چین میں ہونے والی ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے لیے پاکستان اسکواش ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پاکستان کی 7 رکنی ٹیم میں 5 مرد اور 2 خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔گرلز انڈر 15 کیٹیگری میں دو بہنیں سحرش علی اور ماہنور علی پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ اسی طرح بوائز انڈر 19 میں عبداللہ نواز، انڈر 17 میں نعمان خان اور انڈر 13 میں مصطفیٰ خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔بوائز انڈر 15 کیٹیگری میں احمد رایان خلیل اور سہل عدنان پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔واضح رہے کہ ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ 20 سے 24 مئی تک چین میں منعقد ہوگی، جس میں ایشیا کے مختلف ممالک کے نوجوان کھلاڑی حصہ لیں گے۔