اباسین خبر

ایشین ڈبلز اسکواش: پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

ایشین ڈبلز اسکواش: پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔پاکستان کی دونوں ٹیموں نے گروپ مرحلے میں کامیابی حاصل کر کے اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔پہلے مقابلے میں نور زمان اور ناصر اقبال نے بھارت کے راہول بیتھا اور سورج کمار کو 0-2 سے شکست دی۔دوسرے میچ میں محمد حمزہ خان اور محمد عاصم خان نے ہانگ کانگ کی جوڑی کے خلاف بھی 0-2 سے کامیابی حاصل کی۔اس شاندار کارکردگی کے بعد پاکستان کی دونوں ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں، جہاں مقابلے آج سراواک، ملائیشیا میں کھیلے جائیں گے۔