نیو یارک( مانیٹرنگ ڈیسک)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ کے اسپتال کمال عدوان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابوصفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر کے مطابق اسرائیلی حکام کو ڈاکٹر حسام ابوصفیہ کو فوری طور پر رہا کرنا چاہیے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اسرائیلی حکام کے مبینہ مظالم پر انہیں جوابدہ بنانے والے بااثر افراد بار بار ناکام کیوں ہو رہے ہیں۔تنظیم نے کہا کہ ڈاکٹر حسام ابوصفیہ کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہونا چاہیے اور انہیں غزہ کے زخمی و متاثرہ افراد کے علاج معالجے کے لیے اپنی خدمات انجام دینی چاہئیں۔واضح رہے کہ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر حسام ابوصفیہ کو کمال عدوان اسپتال سے گرفتار کرنے کے بعد قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا ڈاکٹر حسام ابوصفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ
8 گھنٹے قبل