چالیس دن بعد مسجد اقصیٰ کھل گئی، نمازیوں کا رش

2 دن قبل
چالیس دن بعد مسجد اقصیٰ کھل گئی، نمازیوں کا رش

مقبوضہ بیت المقدس ( مانیٹرنگ ڈیسک) مسجد اقصیٰ کو چالیس دن تک بند رکھنے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا، جس کے بعد بڑی تعداد میں نمازی عبادت کے لیے پہنچ گئے۔اسرائیلی حکام کی جانب سے مسجد کھولنے کے بعد صبح سویرے نمازیوں کو داخلے کی اجازت دی گئی، جس پر لوگوں کی بڑی تعداد نے مسجد کا رخ کیا۔اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں دیگر مقدس مقامات کو بھی آج صبح کھولنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے بعد اسرائیل نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مقبوضہ بیت المقدس میں مقدس مقامات کو عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔