بھارتی کرکٹ میں عمر کی جعلسازی، دو کھلاڑیوں پر پابندی کا خدشہ

بھارتی کرکٹ میں عمر کی جعلسازی، دو کھلاڑیوں پر پابندی کا خدشہ

Sep 5, 2026|ویب ڈیسک


نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ میں عمر سے متعلق جعلسازی کا ایک اور معاملہ سامنے آگیا، جس کے بعد انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑی روہت یادیو اور سابق عالمی کپ فاتح روی کمار کو دو سال کی پابندی کا سامنا ہے۔لیگ اسپنر روہت یادیو گزشتہ جولائی میں سری لنکا کے خلاف بھارت کی انڈر 19 ٹیم کا حصہ تھے۔ انہوں نے سیریز کے دو میچوں میں شرکت کی، ایک وکٹ حاصل کی جبکہ 94 رنز دیے۔تاہم کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کی جانب سے نئے سیزن سے قبل کھلاڑیوں کی دستاویزات کی جانچ کے دوران روہت یادیو کی عمر کے حوالے سے 27 ماہ کا فرق سامنے آیا۔عمر سے متعلق اس تضاد کے سامنے آنے کے بعد روہت یادیو کو آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی آئندہ انڈر 19 سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ سے بھی باہر کردیا گیا ہے۔معاملے کی مزید جانچ جاری ہے اور عمر کے ریکارڈ میں جعلسازی ثابت ہونے کی صورت میں دونوں کھلاڑیوں کو دو سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔